شیر گڑھ میں تیز آندھی و طوفان ، کھڑی فصلیں بجلی کا نظام درہم برہم

شیر گڑھ میں تیز آندھی و طوفان ، کھڑی فصلیں بجلی کا نظام درہم برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیر گڑھ(نامہ نگار) شیر گڑھ ،لوند خوڑ،ہاتھیان ،جلالہ،پرخو اور گرد و نواح میں گذشتہ رات آنے والی تیز آندھی اور طوفان نے کھڑی فصلیں تباہ کردی جبکہ بجلی کا نظام بھی درہم بر ہم نہروں اور سڑکوں کے کنارے کھڑے درخت اکڑ گئے جس سے مواصلات کا نظام شدید متاثر ہوا واپڈا اہلکاروں کی سرتوڑ کوششوں سے دن ایک بجہ بجلی کا نظام بحال ہوا جبکہ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے بھی صبح سویرے نہروں اور سڑکوں سے گرے ہوئے درختوں کو کاٹ کر مواصلات کا نظام بحال کردیا دوسری طرف علاقے میں گنے ور جوار کی فصلیں بری طرح متاثر ہوئی جس سے کاشتکاروں کو لاکھوں کا نقصان بتایا جاتا ہے اسی طرح بعض مکانات کی چاردیواری بھی گری ہوئی ہے جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوئی علاقے کے سماجی ،عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے امداد کی اپیل کی ہیں