قائد اعظم پاکستان کو ترقی پسند دیکھنا چاہتے تھے،،مولا بخش چانڈیو

قائد اعظم پاکستان کو ترقی پسند دیکھنا چاہتے تھے،،مولا بخش چانڈیو

  

کراچی (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کو ترقی پسند پاکستان دیکھنا چاہتے تھے،جمہوری جدوجہد کے بعد پاکستان حاصل ہوا۔منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ قوم کو 71ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں،پاکستان لاکھوں لوگوں کی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا،قائداعظم کی جمہوری جدوجہد نے پاکستان کے خواب کو حقیقت کا رنگ دیا،قیام پاکستان کیلئے قائداعظم اور ان کے ساتھی رہنماوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا خواب پاکستان کو پرامن ،ترقی پسند اور خوشحال بنانا تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -