صوابی میں مون سون بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب ،ایک جاں بحق
صوابی( بیورورپورٹ)صوابی میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے سے کئی علاقے زیر آب اگئے ۔ ٹھنڈ کوئی کے مقام پر بر ساتی نالہ زندئی میں طغیانی آجانے سے ایک نوجوان سیلابی پانی میں بہہ گیا جس کی لاش تاحال نہ مل سکی۔ بتایا گیا ہے کہ بارشوں نے کھڑی فصلوں ، رہائشی عمارتوں ، سکولوں اور دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ۔ صوابی میں گذشتہ تین یوم سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس سے کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی متاثر رہی #