نیب ریفرنسز کی سماعت،سابق وزیر اعظم نواز شریف کوسخت سکیورٹی میں احتساب عدالت پہنچا دیا گیا

نیب ریفرنسز کی سماعت،سابق وزیر اعظم نواز شریف کوسخت سکیورٹی میں احتساب ...
نیب ریفرنسز کی سماعت،سابق وزیر اعظم نواز شریف کوسخت سکیورٹی میں احتساب عدالت پہنچا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز میں پیشی کیلئے احتساب پہنچا دیا گیا ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور غیر متعلقہ افرادکے جوڈیشل کمپلیکس میں عدالت پر پابندی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف نیب کے دو ریفرنسز کی سماعت اب سے کچھ دیر میں شروع ہو گی، العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاپر جرح کریں گے،احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک مقدمات کی سماعت کرینگے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف، مصدق ملک،جاوید ہاشمی،محسن شاہ نواز رانجھا ،مریم اورنگزیب احتساب عدالت پہنچ گئے جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد بھی احتساب عدالت کے باہر جمع ہے۔کارکنوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں، کارکنوں کی جانب سے نوازشریف اور مریم نواز کے حق میں نعرے بازی کی جا رہی ہے۔