خیبرپختونخوااسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل،گنتی جاری
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا اسمبلی میں سپیکرکے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیااور ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے سپیکر کے امیدوار مشتاق غنی اور متحدہ اپوزیشن کے لائق محمد مدمقابل ہیں۔
ایوان میں سپیکر کے انتخاب کیلئے خفیہ رائے شماری کی گئی،خیبر پختونخوا کے112میں سے 109 ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کئے جبکہ نگہت اورکزئی اورمحمد دلدارایوان سے غیرحاضر رہے ۔اورنگزیب نلوٹھا پریزائیڈنگ آفیسر ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے۔سپیکر صوبائی اسمبلی کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔