ارکان کی عمران خان سے کمٹمنٹ ہے،امید ہے ڈپٹی سپیکر کے لئے قاسم سوری کامیاب ہوں گے:شاہ محمود قریشی

ارکان کی عمران خان سے کمٹمنٹ ہے،امید ہے ڈپٹی سپیکر کے لئے قاسم سوری کامیاب ...
ارکان کی عمران خان سے کمٹمنٹ ہے،امید ہے ڈپٹی سپیکر کے لئے قاسم سوری کامیاب ہوں گے:شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے امیدوارپرتحفظات ظاہرکیے ہیں، پہلے ہی کہا تھا ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں دراڑ پڑے گی،امید ہے ڈپٹی سپیکر کے لئے قاسم سوری کامیاب ہوں گے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے آئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں غیرفطری اتحاد ہے میں ان دونوں جماعتوں میں دراڑ کی نشاندہی کررہا ہوں کیونکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان خلیج بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے،پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے امیدوارپرتحفظات ظاہرکیے ہیں، پہلے ہی کہا تھا ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں دراڑ پڑے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ارکان کی نئے پاکستان کے لئے عمران خان سے کمٹمنٹ ہے،امید ہے ڈپٹی سپیکر کے لئے قاسم سوری کامیاب ہوں گے۔