پی پی 222 سے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے ملک غلام عباس کھاکھی انتقال کرگئے

پی پی 222 سے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے ملک غلام عباس کھاکھی انتقال کرگئے
پی پی 222 سے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے ملک غلام عباس کھاکھی انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد /جلالپور پیروالا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی پی 222 سے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے ملک غلام عباس کھاکھی حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی حلقہ 222 جلالپور پیروالا سے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے ملک غلام عباس کھاکھی پی ٹی آئی کی میٹنگ میں شرکت کیلئے اسلام آباد گئے تھے جہاں انہیں 11 اگست کی رات ہارٹ اٹیک ہوا۔ غلام عباس کھاکھی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج کے دوران وہ قومہ میں چلے گئے۔ وہ چار روز تک قومہ میں رہنے کے بعد منگل اور بدھ کی درمیانی شب کے پچھلے پہر خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کی میت آبائی علاقے پہنچادی گئی ہے جہاں ان کی تجہیز و تکفین کا اہتمام کیا جارہا ہے۔


واضح رہے کہ کچھ روز پہلے پی ٹی آئی کے پی پی 296 سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی طارق دریشک بھی انتقال کرگئے تھے، انہیں گردن توڑ بخار ہوا تھا۔