شہبازشریف کی احتساب عدالت آمد،کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف اپنے بھائی نوازشریف کی پیشی کے پر احتساب عدالت پہنچ گئے اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر موجود کارکنوں نے شہبازشریف کو گھیرلے لیا اور ان کے حق میں نعرے بازی کی جبکہ کارکنوں کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج ہو گی،صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف اور دیگر پارٹی رہنمااحتساب عدالت پہنچ گئے،صدر ن لیگ کی احتساب عدالت آمد پر کارکنوں نے زبردست استقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے بازی کی ،اس کے علاوہ ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔
اس موقع پر شہبازشریف کارکنوں کو پرامن رہنے کی تلقین کرتے رہے۔
صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف احتساب عدالت پہنچ گئے pic.twitter.com/IJ5hCudwLo
— محفوظ الرحمن اعوان (@mahfooz51871) August 15, 2018