سندھ اسمبلی میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج ہو گا

سندھ اسمبلی میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج ہو گا
سندھ اسمبلی میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج ہو گا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ اسمبلی کے نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج عمل میں لایا جائے گا۔

سندھ اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگا، پیپلز پارٹی کی جانب سے سپیکر کےلئے آغا سراج درانی اور ڈپٹی سپیکر کےلئے ریحانہ لغاری امیدوار ہیں۔

متحدہ اپوزیشن کی طرف سے سپیکر کےلئے جاوید حنیف اور ڈپٹی سپیکر کےلئے رابعہ اظفر امیدوار ہیں، آج ہونے والے اسمبلی اجلاس کی صدارت پریزائیڈنگ افسر رکن پیپلز پارٹی نادر مگسی کریں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -