قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب سے قبل ہی پی ٹی آئی نے ن لیگ پر بڑا الزام عائد کر دیا ، انتہائی حیران کن خبر آ گئی

قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب سے قبل ہی پی ٹی آئی نے ن لیگ پر ...
قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب سے قبل ہی پی ٹی آئی نے ن لیگ پر بڑا الزام عائد کر دیا ، انتہائی حیران کن خبر آ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن پر الزام عائد کیاہے کہ وہ پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے اراکین کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے انہیں ووٹ دینے پر قائل کرنے کیلئے آفرز دے رہے ہیں ۔

انگریزی اخبار ” دی نیوز “ کے مطابق پی ٹی آئی لیڈر دو چیزوں کے باعث پریشانی کا شکار ہیں ایک تو خفیہ رائے شماری اور معمولی فرق کے باعث ۔پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے خبردار کیاہے کہ ” یہ اچھا نہیں ہوگا اگر سینیٹ الیکشن میں طرز قومی اسمبلی میں بھی دہرایا گیا تو۔“

شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ ” یہ ہر کسی کا حق ہے کہ وہ امیدوار کی کامیابی کیلئے اراکین کی سپورٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں لیکن ہم یہ ہرگز نہیں چاہیں گے کہ اس کام کیلئے خریدو فروخت کی جائے ۔“

ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کے پاس نمبر مکمل ہیں ، ہم پر اعتماد ہیں کہ ہمارے نامزد امیدوار کامیاب ہو ں گے اگر تمام رکن قومی اسمبلی نے اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق ووٹ دیئے ۔

مزید :

قومی -