احتجاج کام دکھا گیا ،نوازشریف کو بکتر بند گاڑی کی بجائے لینڈ کروزر میں احتساب عدالت لایا گیا

احتجاج کام دکھا گیا ،نوازشریف کو بکتر بند گاڑی کی بجائے لینڈ کروزر میں ...
احتجاج کام دکھا گیا ،نوازشریف کو بکتر بند گاڑی کی بجائے لینڈ کروزر میں احتساب عدالت لایا گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت میں پیشی کیلئے نوازشرریف کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیاہے تاہم آج انہیں بکتر بند گاڑی میں نہیں بلکہ کالے رنگ کی ” لینڈ کروزر “ میں بٹھا کر لایا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق 13 اگست کو ہونے والی پیشی میں نوازشریف کو بکتر بند گاڑی میں بٹھا کر عدالت لایا گیا جسے دیکھ کر ن لیگی قیادت میں شدید تحفظات پیداہوئے اور ان کی جانب سے بھر پور احتجاج ریکارڈ کروایا گیا اور شہبازشریف نے نگراں وزیراعظم خط لکھ کر اس توہین آمیز رویے جو روکنے کی درخواست کی ۔

تاہم آج نوازشریف کو بکتر بند گاڑی کی بجائے کالے رنگ کی لینڈ کروزر میں بیٹھا کر اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت لایا گیا اور ان کے ساتھ سیکیورٹی کی 7 گاڑیاں بھی تھیں۔عدالت کے باہر ن لیگی قیادت اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے اور انہوں نے نوازشریف کا استقبال پھول برسا کر کیا ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نوازشریف کی آمد سے قبل ایک بکتر بند گاڑی لائی گئی تو لیگی قیادت نے اسے غلط فہمی میں گھیر لیا کہ اس میں نوازشریف موجود ہیں اور نعرے بازی بھی کی گئی ۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف نیب کے دو ریفرنسز کی سماعت اب سے کچھ دیر میں شروع ہو گی، العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاپر جرح کریں گے،احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک مقدمات کی سماعت کرینگے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -