پنجاب اسمبلی کا اجلاس،سکیورٹی عملے نے لیگی خاتون ایم پی اے کو نوازشریف کی تصویر اسمبلی میں لے جانے سے روک دیا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس،سکیورٹی عملے نے لیگی خاتون ایم پی اے کو نوازشریف کی ...
پنجاب اسمبلی کا اجلاس،سکیورٹی عملے نے لیگی خاتون ایم پی اے کو نوازشریف کی تصویر اسمبلی میں لے جانے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی میں سکیورٹی عملے نے مسلم لیگ ن کی خاتون ایم پی اے زیب النساءکو نواز شریف کی تصویر اسمبلی میں لے جانے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کی مخصوص نشستوں پر منتخب ایم پی اے زیب النسا قائد ن لیگ نوازشریف کی تصویر لے کر اسمبلی پہنچی تو سکیورٹی عملے سے تکرا ر ہو گئی۔
سکیورٹی عملے کا کہناتھا کہ کسی بھی جماعت کو اپنے قائد کی تصویر اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہے اس پر لیگی ایم پی اے زیب النساءنے کہا کہ تصویر کے بغیر اسمبلی میں نہیں جاﺅں گی چاہے میرا نوٹیفکیشن ہی منسوخ نہ کردیا جائے۔