نوازشریف کے جیل ٹرائل کے فیصلے پرنظرثانی کی جاسکتی ہے:فواد چودھری

نوازشریف کے جیل ٹرائل کے فیصلے پرنظرثانی کی جاسکتی ہے:فواد چودھری
نوازشریف کے جیل ٹرائل کے فیصلے پرنظرثانی کی جاسکتی ہے:فواد چودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری کا کہنا ہے کہ جو عدالت اٹینڈ کرناچاہتے ہیں ان کی فہرست دی جانی چاہیے،یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ سیکڑوں لوگوں کو عدالت بھجوادیں،ن لیگ کایہی رویہ رہا تو نوازشریف کے جیل ٹرائل کے فیصلے پرنظرثانی کی جاسکتی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئینی طور پر صدر پاکستان کا انتخاب 15اگست سے پہلے ہونا تھا ،صدر کے انتخاب میں قانونی پیچیدگی ضرور ہے اور تمام اتحادی جماعتیں تحریک انصاف کے جھنڈے تلے متحد ہیں۔ان کامزید کہنا تھا کہ ن لیگ مقدمہ سننے کےلئے عدالت آنیوالے کارکنان اور رہنماوں کی فہرست فراہم کرے،جو عدالت اٹینڈ کرناچاہتے ہیں ان کی فہرست دی جانی چاہیے،یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ سیکڑوں لوگوں کو عدالت بھجوادیں،ن لیگ کایہی رویہ رہا تو نوازشریف کے جیل ٹرائل کے فیصلے پرنظرثانی کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ آج سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف بھی کارکنان کے ہمراہ وہاں پہنچ گئے اور کارکنان نے شہباز شریف اور نواز شریف کی گاڑیوں کوروک دیا اور اس پر پھول کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -