کوشش کی ملک کا نظام ٹھیک ہو،”میرے نہ ہاتھ، نہ پاﺅں، نہ کان، میں کون سا لیڈر بنوں گا؟“جاوید ہاشمی

کوشش کی ملک کا نظام ٹھیک ہو،”میرے نہ ہاتھ، نہ پاﺅں، نہ کان، میں کون سا لیڈر ...
کوشش کی ملک کا نظام ٹھیک ہو،”میرے نہ ہاتھ، نہ پاﺅں، نہ کان، میں کون سا لیڈر بنوں گا؟“جاوید ہاشمی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر سیاستداں مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ میں نے کوشش کی کہ اس ملک کا نظام ٹھیک ہو،میرے نہ ہاتھ، نہ پاﺅں، نہ کان، میں کون سا لیڈر بنوں گا؟

مخدوم جاوید ہاشمی اسلام آباد کی احتساب عدالت پہنچے، اس موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن جب حکومت میں تھی تو ان کے ساتھ جو ہو رہاتھا میں بتاتا رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں 4سال ن لیگ کوبتاتا رہاکہ آپ کے ساتھ کیا ہونے جا ر ہاہے، جب یہ حکومت میں تھے تو کہتے تھے کہیں میں لیڈر نہ بن جاﺅں۔

جاوید ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ اگر میں استعفیٰ نہ دیتا تو اسمبلی اس وقت ٹوٹ جاتی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -