ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی اور سینٹ ارکان نوازشریف سے ملاقات کیلئے آئے،قائد ن لیگ نے یوم آزادی پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے،شہبازشریف

ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی اور سینٹ ارکان نوازشریف سے ملاقات کیلئے آئے،قائد ن ...
ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی اور سینٹ ارکان نوازشریف سے ملاقات کیلئے آئے،قائد ن لیگ نے یوم آزادی پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے،شہبازشریف

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے تمام ارکان اورسینٹ ارکان نواز شریف سے ملاقات کیلئے آئے،قائد ن لیگ نے یوم آزادی پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم کے ساتھ درست سلوک نہیں ہوااس پر پورا پاکستان سراپا احتجاج ہے ،ان کا کہناتھا کہ جیساسلوک نوازشریف کیساتھ کیا گیا دہشتگرد سے بھی نہیں رکھا جاتا، ہم نے منظم طریقے سے سے یہاں احتجاج ریکارڈ کرایاہے۔

صد ر ن لیگ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے نوازشریف کو کرپشن کے الزامات سے بری کیا،چترال سے کراچی تک عوام نوازشریف کے ساتھ اور دعاگو ہیں،نوازشریف نے پاکستان کی ترقی اور عظیم مملکت بننے کی دعا کی ہے ،دعا ہے نوازشریف اور بیٹی کو جلد رہائی ملے ۔

شہبازشریف کا کہناتھا کہ ہم ایوان میں تاریخی کردار ادا کریں گے ، دھاندلی زدہ انتخاب کوپوری طرح بے نقاب کریں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -