” پچ تو اچھی ہے اور ۔۔۔“ قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے عمران خان نے صحافیوں سے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

” پچ تو اچھی ہے اور ۔۔۔“ قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے عمران خان نے ...
” پچ تو اچھی ہے اور ۔۔۔“ قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے عمران خان نے صحافیوں سے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہو گیاہے اور اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی اسمبلی میں موجود ہیں تاہم اسمبلی آمد پر عمران خان سے صحافی نے سوال کیا تو آگے سے انتہائی دلچسپ جواب بھی مل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ سپیکر کا انتخاب ہونے جارہاہے تو آپ پہلے باولنگ کروائیں گے یا بیٹنگ کریں گے ؟ جس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پچ اچھی ہے اور ٹاس بھی ہم جیت چکے ہیں ۔ عمران خان کا کہناتھا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کا اعلان بھی ہم جلد کر دیں گے ۔

سپیکر کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہو چکاہے اور سب سے پہلا ووٹ حاضری کی طرح آصف علی زرداری نے کاسٹ کیا ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر ایاز صادق نے پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر کی کامیابی میں اگر پانچ فیصد سے کم فرق ہوا اور دوبارہ گنتی کی درخواست کی گئی تو وہ بھی ہم کریںگے ۔

مزید :

قومی -