ریموٹ سنیٹک سیٹلائٹ فعال چین نے پاکستان کو کنٹرول دیدیا، صدر ، نگران وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد

ریموٹ سنیٹک سیٹلائٹ فعال چین نے پاکستان کو کنٹرول دیدیا، صدر ، نگران ...
ریموٹ سنیٹک سیٹلائٹ فعال چین نے پاکستان کو کنٹرول دیدیا، صدر ، نگران وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد

  

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کے پہلے ریموٹ سنیٹک سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس 1) نے باضابطہ کام شروع کر دیا ہے، چین نے مکمل سیٹلائٹ کنٹرول پاکستان کے حوالے کر دیا۔

منگل کو پاکستان کے پہلے ریموٹ سنیٹک سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس 1) سے باضابطہ کام شروع کردیا، پی آر ایس ایس ون کو 9جو لائی کو چین سے خلا میں بھیجا گیا تھا جس کا مکمل سیٹلائٹ کنٹرول گذشتہ روز پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہے، اس پر صدر مملکت ممنون حسین اور نگراں وزیراعظم ناصرالملک نے سپارکو کے انجینئرز اور سائنسدانوں کو یہ اہم سنگ میل حاصل کرنے پر مبارکباد دی ، اپنے مشترکہ بیان میں دونوں کا کہنا تھا کہ یہ اہم سنگ میل ملک کے 71 ویں یوم آزادی پر حاصل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ کا خلا میں بھیجا جانا اور فعال ہونا ہمارے سپیس انجینئرز اور متعلقہ تکنیکی افراد کے اعتماد میں اضافہ کرے گا، صدر مملکت اور وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ قدم پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے پر پاکستانی قوم کو فخر ہے، اس سنگ میل نے پاکستان کو ان ممالک کی صف میں شامل کردیا ہے جن کے پاس ریموٹ سنیٹک سیٹلائٹ موجود ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -