عمران خان نے تصویر کچھوانے کیلئے واسکٹ ادھار لی لیکن آج وہ اپنے ساتھ کیا چیز لے کر آئے ہیں ؟ واسکوٹ نہیں بلکہ۔۔۔

عمران خان نے تصویر کچھوانے کیلئے واسکٹ ادھار لی لیکن آج وہ اپنے ساتھ کیا چیز ...
عمران خان نے تصویر کچھوانے کیلئے واسکٹ ادھار لی لیکن آج وہ اپنے ساتھ کیا چیز لے کر آئے ہیں ؟ واسکوٹ نہیں بلکہ۔۔۔

  

اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نو منتخب قومی اسمبلی کا آج دوسرا اجلاس جاری ہے جس میں سپیکر کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے اور عمران خان سمیت دیگر سینئر سیاستدان بھی پارلیمنٹ میں موجود ہیں تاہم کپتان آج شلوار قمیض پر کوٹ پہن کر آئے ۔

تفصیلات کے مطابق 13 اگست کو قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس ہوا جس دوران نومنتخب اراکین نے حلف لیا اور اس موقع پر عمران خان کا اسمبلی کارڈ بنانے کیلئے اسمبلی میں ان کی تصاویر بھی بنائیں گئیں تاہم اس موقع پر ناہوں نے پارلیمنٹ کے ملازم سے تصویر بنانے کیلئے واسکوٹ ادھار لی جس کی تصاویر اور ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ۔

لیکن انتہائی دلچسپ امر یہ ہے کہ عمران خان آج سفید رنگ کی شلوار قمیض میں ملبوس ہیں جبکہ انہوں نے اس پر نیلے رنگ کا کوٹ بھی پہن رکھاہے اور ساتھ میں کپتان چپل زیب تن کی ہے ۔

مزید :

قومی -