پاکستان کے یوم آزادی پر ایران نے ایسا کام کر دکھایا کہ ہر پاکستانی کا دل جیت لیا
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز پاکستان کے71ویں یوم آزادی پر ایران نے ایسا تاریخی کام کر ڈالا کہ سن کر ہر پاکستانی کا دل باغ باغ ہو جائے گا۔ ڈیلی ڈان کے مطابق کل ایران میں بھی پاکستان کا یوم آزادی بڑے پیمانے پر منایا۔ دارالحکومت تہران میں جگہ جگہ بل بورڈز لگائے گئے جن پرسبزہلالی پرچم کے رنگوں میں پورے پاکستان کا نقشہ اور پاکستان کے تمام صوبوں کی علامتی عمارتیں بنائی گئی تھیں۔ ان بل بورڈز پرپاکستان کی آزادی کی تاریخ اور ’سالروز استقلال پاکستان مبارکباد‘ لکھا ہوا تھا، جس میں پاکستانیوں کو آزادی کی مبارکباد دی گئی تھی۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایران میں پاکستان ہی نہیں بلکہ کسی بھی ملک کا یوم آزادی تاریخ میں پہلی بار اس بڑے پیمانے پر منایا گیا اور ایرانیوں نے پہلی بار یہ تکریم پاکستان کو بخشی۔ریڈیو پاکستان کے مطابق 14اگست کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی پاکستانی قوم کو آزادی کی مبارکباد دی۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان اور ایران کے تعلقات بہتری کی نئی منزل کی طرف گامزن ہیں۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے انتخابی فتح پر عمران خان کوفون پر مبارکباد بھی دی تھی۔ اس موقع پر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان کے ساتھ ایران کے تعلقات محض ہمسائے کے نہیں ہیں بلکہ یہ اس سے کہیں گہرے ہیں کیونکہ دونوں ملک ایک ہی مذہب اور ثقافتی اقدار کے امین ہیں۔‘‘اس موقع پر ایرانی صدر نے عمران خان کو ایران کے دورے کی دعت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ گزشتہ ماہ پاکستان اور ایران کے مابین فوجی تعاون کے فروغ کا ایک معاہدہ بھی طے پایا ہے۔