مخصوص نشستوں کی بندر بانت کی گئی ، ن لیگی خواتین کا احتجاج

مخصوص نشستوں کی بندر بانت کی گئی ، ن لیگی خواتین کا احتجاج
مخصوص نشستوں کی بندر بانت کی گئی ، ن لیگی خواتین کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی سینئر رہنماؤں نے حالیہ انتخابات میں مخصوص نشستوں کی بندر بانٹ کا الزام عائد کیا ہے۔

روزنامہ دنیا کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب لیگی خواتین کے احتجاج کی نذر ہوگئی، سینئر لیگی خواتین نے ٹکٹ نہ ملنے پر دفتر میں احتجاج شروع کر دیا، لیگی خواتین نے سعدیہ تیمور، عظمیٰ بخاری، رابعہ فاروقی، سمیرا کومل ، رابعہ نصرت ، ثانیہ عاشق اور دیگر کو میرٹ سے ہٹ کر ٹکٹ دیئے جانے کا الزام لگایا۔گزشتہ روز نصیر آباد کے علاقہ میں واقعہ مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لیگی خواتین نے حالیہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کیخلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کرنیوالی خواتین مین تنویر چوہدری ، آسیہ چوہدری، پروین اختر ، منور قادری، زر قانسیم شامل تھیں۔ لیگی خواتین نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ق لیگ سے آئی ہوئی کنول لیاقت ، رابعہ نصرت ، رابعہ فاروقی ، عظمیٰ بخاری کو ٹکٹ دیا گیا۔ لیگی خواتین نے مزید کہا کہ شہباز شریف بھی جانتے ہیںیہ کمزور خواتین اسمبلی میں اپوزیشن کا مثبت کردار اد انہیں کر سکتیں، ان کی جگہ مشرف دور میں پارٹی کیلئے قربانی دینے والی خواتین کو موقع دینا چاہتے تھا۔