سپیکرکے انتخاب کے لیے ووٹنگ، ایاز صادق نے عمران خان کیلئے ایسا کام کر دیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

سپیکرکے انتخاب کے لیے ووٹنگ، ایاز صادق نے عمران خان کیلئے ایسا کام کر دیا جس ...
سپیکرکے انتخاب کے لیے ووٹنگ، ایاز صادق نے عمران خان کیلئے ایسا کام کر دیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جس دوران عمران خان کا نام پکارا گیا اور وہ ووٹ ڈالنے کیلئے گئے تو آگے جا کر پتا چلا کہ وہ اپنا شناختی کارڈ بھی گھر بھول آئے ہیں جس پر پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹ نے اعتراض کیا تو عمران خان نے سپیکر ایاز صادق سے اجازت طلب کی ، سپیکر ایاز صادق نے پولنگ ایجنٹس کی رضامندی کے ساتھ عمران خان کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سپیکر کیلئے ووٹ ڈالا اور سپیکر کی نشست کے پیچھے سے آگے نکلے گئے اور انہوں نے ایاز صادق کے ساتھ ہاتھ بھی نہیں ملایا اور سر کے اشارے سے سلام کرتے ہوئے چلے گئے ۔ عمران خان سپیکر کو ووٹ ڈالنے کے بعد قومی اسمبلی سے چلے گئے اور وہ ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے دوبارہ قومی اسمبلی آئیں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -