عمران خان سپیکر کیلئے ووٹ ڈالتے ہی بنی گالہ چلے گئے

عمران خان سپیکر کیلئے ووٹ ڈالتے ہی بنی گالہ چلے گئے
عمران خان سپیکر کیلئے ووٹ ڈالتے ہی بنی گالہ چلے گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سپیکر قومی اسمبلی کیلئے ووٹ ڈالتے ہی بنی گالہ چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں سپیکر کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنا شناختی کارڈ گھر بھول آئے جس پرپولنگ ایجنٹ نے اعتراض کیا،اس پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مداخلت کرتے ہوئے عمران خان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ووٹ ڈالنے کے بعد بنی گالہ چلے گئے اور وہ ڈپٹی سپیکر کا ووٹ ڈالنے کیلئے دوبارہ آئیں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -