لاہور میں خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن، مسلم لیگ ن، پی ٹی آ ئی میں پھر ٹاکرا ہوگا

لاہور میں خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن، مسلم لیگ ن، پی ٹی آ ئی میں پھر ٹاکرا ...
لاہور میں خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن، مسلم لیگ ن، پی ٹی آ ئی میں پھر ٹاکرا ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک مرتبہ پھر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن میں ٹاکرا ہوگا۔ عمران خان اور حمزہ شہبازشریف کی قومی اسمبلی کی خالی کردہ نشستوں سمیت میاں شہبازشریف کی خالی کردہ پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پر الیکشن کمشن نے 60 دن میں ضمنی الیکشن کرانا ہیں۔

لاہور سمیت ملک کے دیگر حصوں سے خالی ہونے والی نشستیں اور جن پر بوجوہ الیکشن نہیں ہوسکے تھے ان تمام قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 9 اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کی تعداد 14 ہے۔ الیکشن کمشن کے ذرائع کے مطابق ان تمام نشستوں پر 60 دن میں الیکشن کرایا جانا ضروری ہے۔

ستمبر یا اکتوبر میں ان نشستوں پر ملک کی اہم سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان ایک مرتبہ پھر کانٹے دار مقابلے ہوں گے۔