تحریک انصاف کے مشتاق غنی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہو گئے

تحریک انصاف کے مشتاق غنی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہو گئے
تحریک انصاف کے مشتاق غنی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہو گئے

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے مشتاق غنی سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہو گئے انہوں نے متحدہ اپوزیشن کے لائق محمد کو شکست دی۔نومنتخب سپیکر صوبائی اسمبلی  مشتاق غنی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے سپیکر کے امیدوار مشتاق غنی نے متحدہ اپوزیشن کے لائق محمد کو شکست دیدی۔

ایوان میں سپیکر کے انتخاب کیلئے خفیہ رائے شماری کی گئی،خیبر پختونخوا کے112میں سے 109 ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کئے۔

تحریک انصاف کے مشتاق غنی 81 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے لائق محمد نے 27 حاصل کئے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -