پنجاب اسمبلی کا اجلاس،تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی پہلی قراردادجمع کرادی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیاہے، سپیکر رانا محمد اقبال نے ارکان سے حلف لیا۔
پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس میں پہلی قرارداد جمع کرائی گئی جس میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد پی ٹی آئی کے محسن لغاری نے جمع کرائی ۔