وفاقی کابینہ کی تشکیل اختتامی مراحل میں داخل ، عمران خان کا وزارت داخلہ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ، نجی ٹی وی

وفاقی کابینہ کی تشکیل اختتامی مراحل میں داخل ، عمران خان کا وزارت داخلہ اپنے ...
وفاقی کابینہ کی تشکیل اختتامی مراحل میں داخل ، عمران خان کا وزارت داخلہ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ، نجی ٹی وی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ کی تشکیل اختتامی مراحل میں داخل ہوگئی، عمران خان نے وزارت داخلہ کا قلمدان اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے بطور وزیر اعظم وزارت داخلہ کا قلمدان اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرویز خٹک کا نام وزارت دفاع کے لیے زیر غور ہے جبکہ شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ کا قلمدان سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے لیے فواد چوہدری مضبوط امیدوار ہیں جبکہ وزارت پانی و بجلی پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ معروف کاروباری شخصیت عبدالرزاق داﺅد کو وزیر اعظم کا مشیر برائے وزارت تجارت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیرا عظم نواز شریف نے گزشتہ دور حکومت میں وزارت خارجہ کا قلمدان اپنے پاس رکھا تھا۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -