چودھری پرویزالہٰی نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے لئے کاغذات جمع کرادیئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ق)کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے لئے نامزد امیدوارچودھری پرویزالہٰی نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے لئے کاغذات جمع کرادیئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدواردوست محمد مزاری نے ڈپٹی سپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوا جس میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا یا۔جس کے بعد تحریک انصاف اور ن لیگ کے نمائندوں نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔مسلم لیگ (ن)کی جانب سے اقبال گجر اورمیاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کاغذات جمع کرائے جبکہ مسلم لیگ (ق)کے رہنما پرویزالہٰی نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے لئے اور سرداردوست مزاری نے ڈپٹی سپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ۔دوست محمد مزاری ڈپٹی سپیکر کیلئے تحریک انصاف کے امیدوارہیں۔