عمران خان کی دوبارہ پارلیمنٹ آمد،ڈپٹی سپیکرکیلئے ووٹ کاسٹ کریں گے

عمران خان کی دوبارہ پارلیمنٹ آمد،ڈپٹی سپیکرکیلئے ووٹ کاسٹ کریں گے
عمران خان کی دوبارہ پارلیمنٹ آمد،ڈپٹی سپیکرکیلئے ووٹ کاسٹ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامزد وزیراعظم عمران خان بنی گالہ سے دوبارہ پارلیمنٹ پہنچ گئے جہاں وہ ڈپٹی سپیکرکیلئے ووٹ کاسٹ کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کیلئے پولنگ کے عمل کے دوران عمران خان کا نام پکارا گیا اور وہ ووٹ ڈالنے کیلئے گئے تو آگے جا کر پتا چلا تھاکہ وہ اپنا شناختی کارڈ بھی گھر بھول آئے ہیں جس پر پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹ نے اعتراض کیا تو عمران خان نے سپیکر ایاز صادق سے اجازت طلب کی ، سپیکر ایاز صادق نے پولنگ ایجنٹس کی رضامندی کے ساتھ عمران خان کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی تھی اورعمران خان ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد قومی اسمبلی سے واپس بنی گالہ روانہ ہو گئے تھے جس کے بعد اب دوبارہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پارلیمنٹ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ڈپٹی سپیکرکیلئے ووٹ کاسٹ کریں گے۔
واضح رہے کہ قاسم سوری ڈپٹی سپیکرکیلئے تحریک انصاف کے امیدوارہیں۔