قومی اسمبلی میں سپیکر منتخب ہوتے ہی اسد قیصر نے ایسا کام کردیا کہ جان کر کوئی بھی داد دیئے بغیر نہ رہ پائے گا

قومی اسمبلی میں سپیکر منتخب ہوتے ہی اسد قیصر نے ایسا کام کردیا کہ جان کر کوئی ...
قومی اسمبلی میں سپیکر منتخب ہوتے ہی اسد قیصر نے ایسا کام کردیا کہ جان کر کوئی بھی داد دیئے بغیر نہ رہ پائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے اسد قیصر سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعداپنی نشست سے اٹھ کر تمام سیاسی جماعتوں سے رہنماﺅں کے پاس گئے اور ان سے مصافحہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کیلئے تحریک انصاف کے اسد قیصر اور متحدہ اپوزیشن کے خورشید شاہ میں مقابلہ تھاجس میں اسد قیصر نے 176 جبکہ خورشید شاہ نے 146 ووٹ حاصل کئے اور اس میں 8 ووٹ مسترد ہوئی۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نومنتخب سپیکر کو حلف اٹھانے کیلئے بلایا تو اسد قیصر نے اپنی نشست چھوڑتے ہوئے ن لیگ کے صدر شہباز شریف ،خواجہ آصف، احسن اقبال، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،مدمقابل خورشید شاہ اور ایم ایم اے کے رہنماﺅں سے مصافحہ کیا اور پھر حلف اٹھانے کیلئے سپیکر ڈائس کی طرف بڑھے۔