سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوتے ہی اسد قیصر نے سب سے پہلا حکم کونسا جاری کیا؟ جانئے

سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوتے ہی اسد قیصر نے سب سے پہلا حکم کونسا جاری کیا؟ ...
سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوتے ہی اسد قیصر نے سب سے پہلا حکم کونسا جاری کیا؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے سپیکر کا حلف اٹھانے کے بعد سپیکر اسمبلی کی نشست سنبھالتے ہی نومنتخب سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس 15منٹ کے لئے ملتوی کر دیا۔
نومنتخب سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے حلف اٹھانے کے دوران مسلم لیگ (ن)کے کارکنا ن کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی اور اپنی نشست سنبھالتے ہی نومنتخب سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس 15منٹ کے لئے ملتوی کر دیا۔وقفہ کے بعد نومنتخب سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ڈپٹی سپیکرکے انتخاب کے لئے پولنگ کرائیں گے ۔

واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کیلئے تحریک انصاف کے اسد قیصر اور متحدہ اپوزیشن کے خورشید شاہ میں مقابلہ تھاجس میں اسد قیصر نے 176 جبکہ خورشید شاہ نے 146 ووٹ حاصل کئے اور اس میں 8 ووٹ مسترد ہوئے تھے۔