فریال مخدوم نے پاکستانیوں کے لیے ایسا شرمناک لفظ استعمال کر دیا کہ تہلکہ برپا ہو گیا، معافی مانگنا پڑ گئی کیونکہ۔۔۔

فریال مخدوم نے پاکستانیوں کے لیے ایسا شرمناک لفظ استعمال کر دیا کہ تہلکہ ...
فریال مخدوم نے پاکستانیوں کے لیے ایسا شرمناک لفظ استعمال کر دیا کہ تہلکہ برپا ہو گیا، معافی مانگنا پڑ گئی کیونکہ۔۔۔

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم اپنے سسرال اور شوہر کے ساتھ لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے عالمی میڈیا کی زینت رہ چکی ہیں۔ اب انہوں نے پاکستانیوں کے لیے ایک ایسا شرمناک لفظ استعمال کر ڈالا ہے کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا ہو گیا اور انہیں معافی مانگنا پڑ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق فریال مخدوم نے گزشتہ دنوں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اس نے پاکستانی طرز کا لباس زیب تن کر رکھا تھا۔ اس تصویر کے ساتھ اس نے لکھا کہ ’’میرے اندر کا پاکی‘‘ (The Paki inside of me)۔

پاکستانیوں کو پاکی کہہ کر پکارنے پر لوگوں نے فریال مخدوم کو کھری کھری سنانی شروع کر دیں۔ ایک صارف نے کہا کہ فریال مخدوم کے الفاظ کراہت آمیز اور نفرت انگیز ہیں جبکہ ایک اور نے لکھا کہ فریال کے الفاظ نسلی منافرت کی عکاسی کر رہے ہیں۔اپنی پوسٹ پر انتہائی شدید ردعمل آنے پر فریال مخدوم نے معافی مانگی اور کہا کہ ’’میں خود ایک مکمل پاکستانی ہوں اورہو ہی نہیں سکتا کہ میں اس لفظ کو غلط معنوں میں استعمال کروں۔ میں معافی چاہتی ہوں۔ چونکہ میں امریکی بھی ہوں اور وہاں پاکستانی کے مخفف کے طور پر یہ لفظ بولنا معیوب نہیں سمجھا جاتا۔ شاید برطانیہ میں اسے برا سمجھا جاتا ہے۔‘‘اس معافی نامے کے ساتھ ہی فریال نے اپنی پہلی پوسٹ میں ’پاکی‘ لفظ کو ہٹاکر اس کی جگہ ’پاکستانی‘ لکھ دیا۔

مزید :

برطانیہ -تفریح -