عمران خان کی شیروانی سلوانے کے لیے معروف ٹیلر کو دیا گیا آرڈر کینسل کر دیا گیا کیونکہ کپتان۔۔۔

عمران خان کی شیروانی سلوانے کے لیے معروف ٹیلر کو دیا گیا آرڈر کینسل کر دیا ...
عمران خان کی شیروانی سلوانے کے لیے معروف ٹیلر کو دیا گیا آرڈر کینسل کر دیا گیا کیونکہ کپتان۔۔۔

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی شیروانی سلوانے کے لیے اسلام آباد کے ایک معروف ٹیلر کو آرڈر دیا گیا تھا لیکن اب وہ منسوخ کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر پاکستانی عش عش کر اٹھیں گے۔ ٹائمز آف اسلام آباد کے مطابق وزارت عظمیٰ کی تقریب حلف برداری میں پہننے کے لیے شیروانی کا آرڈر ’جلیل ٹیلرز اینڈ ڈریپرز‘ کو دیا گیا تھا، بعد میں عمران خان نے آرڈر تبدیل کرتے ہوئے شیروانی کی بجائے واسکٹ سلوانے کا کہہ دیا اور پھر یہ آرڈر بھی منسوخ کر دیا گیا کیونکہ عمران خان نے سادگی اپنانے کے وعدے کے پیش نظر پرانی شیروانی پہننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

عمران خان کے قریبی ذرائع کے مطابق قائداعظم محمد علی جناح کی روایت کی پیروی کرتے ہوئے حلف برداری کی تقریب میں عمران خان شیروانی ضرور پہنیں گے، تاہم وہ گزشتہ وزرائے اعظم کی روایت کو توڑتے ہوئے نئی شیروانی سلوانے کی بجائے پرانی ہی پہنیں گے۔واضح رہے کہ ایسی تقریبات کے لیے ’جلیل ٹیلرز اینڈ ڈریپرز‘ گزشتہ 40سال سے پاکستان کی سیاسی اشرافیہ کے ملبوسات تیار کر رہے ہیں۔ پہلے ان کا کام راولپنڈی میں ہی تھا لیکن اب انہوں نے بلیو ایریا اسلام آباد میں بھی اپنی ایک آؤٹ لیٹ قائم کر لی ہے جو پارلیمنٹ ہاؤس سے بمشکل دو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -