”عمران خان وزیراعظم بن کر یہ کام نہ کریں کیونکہ۔۔۔“ عمران خان کرکٹ کھیلنے کے زمانے سے جو کام کرنے کا کہتے تھے، سرفراز احمد نے اسی کی مخالفت کر دی، جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہو گی

”عمران خان وزیراعظم بن کر یہ کام نہ کریں کیونکہ۔۔۔“ عمران خان کرکٹ کھیلنے ...
”عمران خان وزیراعظم بن کر یہ کام نہ کریں کیونکہ۔۔۔“ عمران خان کرکٹ کھیلنے کے زمانے سے جو کام کرنے کا کہتے تھے، سرفراز احمد نے اسی کی مخالفت کر دی، جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہو گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو یقین ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے سے ملک میں ناصرف کرکٹ کو فائدہ ہو گا بلکہ دوسرے کھیلوں کے معاملات بھی بہتر ہوں گے تاہم انہوں نے عمران خان سے محکمانہ کرکٹ ختم نہ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

عمران خان کرکٹ کھیلنے کے زمانے سے ہی ملک میں محکمانہ کرکٹ کے خلاف ہیں اور ملک میں کاﺅنٹی سٹرکچر کے حامی ہیں۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے سے ناصرف کرکٹ کو فروغ ملے گا بلکہ دیگر کھیلوں میں بھی بہتری آئے گی۔ میں عمران خان سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ وزیراعظم بننے کے بعد محکمانہ کرکٹ کا خاتمہ نہ کریں۔

اس کے علاوہ انہوں نے ایشیاءکپ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیمیں ہی مضبوط ہیں اور اس وجہ سے ٹورنامنٹ میں بہترین مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ 21 ستمبر کو پاک، بھارت مقابلے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں لیکن بھارتی ٹیم میں بھی تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔

سرفراز احمد نے ملک میں کلب کرکٹ کے فروغ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا تمام تر کریڈٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کلب کرکٹ کی بحالی بہت اچھی بات ہے اور اس حوالے سے پی سی بی نے قابل تحسین کردار ادا کیا ہے۔

مزید :

کھیل -