اسد قیصر کو سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں،پارلیمنٹ کو تسلیم کرنا جمہوریت کے تسلسل کے لئے ضروری ہے:شاہ محمود قریشی

اسد قیصر کو سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں،پارلیمنٹ کو ...
اسد قیصر کو سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں،پارلیمنٹ کو تسلیم کرنا جمہوریت کے تسلسل کے لئے ضروری ہے:شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو تسلیم کرنا جمہوریت کے تسلسل کے لئے ضروری ہے،ایوان کے تقدس کو پروان چڑھانے کےلئے ان رویوں کو اپناناہوگا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں اسد قیصر کو سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں ،پاکستان کے معاشی چیلنجز بے پناہ ہیں دعاگو ہوں آپ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور اس بات پر بہت خوش ہوں کہ خورشید شاہ نے فراخ دلی سے نتیجہ قبول کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حزب اختلاف کا کام تنقید کرنا اپنا نکتہ اٹھانا ہے ہم تسلیم کرتے ہیں،پارلیمنٹ کو تسلیم کرنا جمہوریت کے تسلسل کے لئے ضروری ہے،ایوان کے تقدس کو پروان چڑھانے کےلئے ان رویوں کو اپناناہوگا۔