غیرملکی خاتون کاپی آئی اے کے طیارے میں رقص، سینیٹ سیکریٹریٹ میں توجہ دلاو نوٹس جمع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)غیرملکی خاتون کاپی آئی اے کے طیارے میں رقص کرنے پرسینیٹرعتیق شیخ نے توجہ دلاؤ نوٹس سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرادیا۔
سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائے گئے توجہ دلاو نوٹس میں موقف اپنا یا گیا ہے کہ غیرملکی خاتون کاپی آئی اے کے طیارے میں رقص،سیکیورٹی انتظامات پرسوالیہ نشان ہے،وڈیوسے ظاہرہے غیر ملکی خاتون پی آئی اے کے دو طیاروں میں داخل ہوئی جو کہ پی آئی اے اورسول ایوی ایشن انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کوتاہی ہے،حکومت ایوان کوبتائے پی آئی اے کے متعلقہ افسرکیخلاف کیاکارروائی ہوئی ہے ؟