عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
 عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے ہیں،وزیراعظم کے لیے عمران خان کے تجویز کنندہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید جبکہ تائید کنندہ فخر امام ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے17جولائی کوہونے والے اجلاس کے دوران وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، متحدہ اپوزیشن کے امیدوار شہباز شریف پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے مقابلے میں ہوں گے جبکہ  18 جولائی کو ایوان صدر میں صدر ممنون حسین نو منتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -