پاکستان عوامی سوسائٹی،کویت اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے اشتراک سے سفارت خانہ پاکستان میں تحریک پاکستان کے مشاہیر کی تصویری نمائش کا انعقاد

15 اگست 2018 (16:31)

کویت (عرفان شفیق) یومِ آزادی کے موقع پر سفارت خانہ پاکستان میں تحریک پاکستان کے مشاہیر کی تصویری نمائش کا انعقاد ہوا۔ جس کا اہتمام کویت میں پاکستانیوں کی ترجمان تنظیم پاکستان عوامی سوسائٹی کویت اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے کیا۔ نمائش کا افتتاح سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان غلام دستگیر اور پاکستان عوامی سوسائٹی کے صدر سید جعفر صمدانی نے کیا۔

اس موقع پر سفیر پاکستان نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسی نمائشوں کے انعقاد سے ہم آنیوالی نسلوں کو تحریک پاکستان کے ہیروز سے روشناس کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے اس ضروری اقدام کو سراہتے ہوئے اس نمائشی سلسلے کو جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے  سفارت خانہ پاکستان میں عوامی سوسائٹی کی جانب سے منعقد کی گئی نمائش میں شرکت کی اور سراہا۔ 

مزیدخبریں