قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری
قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نومنتخب سپیکر اسد قیصرکی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس  میں ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کے لئے قاسم سوری پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے امیدوار ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں اپوزیشن اتحاد کے امیدوارمولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسد محمود ہیں۔

اس سے قبل سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے اسد قیصر آئندہ پانچ سالوں کیلئے قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو ئے ۔اسد قیصرنے 176 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل اپوزیشن کے خورشید شاہ نے 146 ووٹ حاصل کیے۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -