عید کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا ،پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نگران وفاقی حکومت نے عید الاضحی کی چھٹیوں کا اعلان کر کے پاکستانیوں کو پر مسرت خبر سنا دی ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق نگران وفاقی حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر 3چھٹیوں کا نو ٹی فیکیشن جاری کردیا ۔نو ٹی فیکیشن کے مطابق 21سے 23اگست تک تعطلات ہونگی ۔واضح رہے کہ پاکستان میں عید الضحیٰ 22اگست کو منائی جائے گی ۔