شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو دلچسپ انداز میں یوم آزادی کی مبارکباددی ، سوشل میڈیا پر ہوا وائرل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شعیب ملک نے ٹوئٹر پر لکھا کہ دنیا بھر میں موجود تمام ہندوستانیوں اورخاص طور پر میرے گھر میں موجود میری اہلیہ کو یوم آزادی مبارک ہو۔
گزشتہ روز ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے پاکستانیوں کو انوکھے انداز میں یوم آزادی کی مبارکباد دینے کے بعد اب ان کے شوہر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بھی اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو نہایت دلچسپ انداز میں آزادی کی مبارکباد دی ہے۔خیال رہے کہ ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ثانیہ مرزا نے تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کی ’ہندوستانی بھابھی کی طرف سے آپ سب کو جشن آزادی کی مبارکباد۔آج جب ہندوستان اپنا یوم آزادی منارہا ہے تو اس موقع پر ٹینس اسٹار کے شوہر شعیب ملک نے ثانیہ مرزا اورتمام ہندوستانیوں کو دلچسپ انداز میں جوابی مبارکباد دی ہے۔ شعیب ملک نے ٹوئٹر پر لکھا کہ دنیا بھر میں موجود تمام ہندوستانیوں اورخاص طور پر میرے گھر میں موجود میری اہلیہ کو یوم آزادی مبارک ہو۔