”میرا قائد نواز شریف۔۔۔“ سابق ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ عباسی نے قومی اسمبلی میں احتجاج کے دوران یہ جملہ کہا تو شیخ رشید نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ واقعی اپنی ہنسی پر قابو نہیں پا سکیں گے

”میرا قائد نواز شریف۔۔۔“ سابق ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ عباسی نے قومی اسمبلی میں ...
”میرا قائد نواز شریف۔۔۔“ سابق ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ عباسی نے قومی اسمبلی میں احتجاج کے دوران یہ جملہ کہا تو شیخ رشید نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ واقعی اپنی ہنسی پر قابو نہیں پا سکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاسد قیصر سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تو مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی نے خوب ہنگامہ آرائی کی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر والے پوسٹر اٹھا کر احتجاج کرتے رہے۔
پیپلز پارٹی نے احتجاج میں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ نہ دیا جبکہ شیخ رشید اس مرتبہ بھی ’جگتیں‘ لگانے سے باز نہ آئے اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ عباسی کے نعرے کے جواب میں ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ہنسی کا طوفان برپا ہے۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی اطلاعات کے مطابق مرتضیٰ عباسی نے احتجاج کے دوران جذبات سے سرشار ہو کر نعرہ بلند کیا کہ ”میرا قائد نواز شریف۔۔۔“ تو شیخ رشید نے برجستہ جواب دیا ”اڈیالہ جیل میں ہے۔“

مختلف سوشل میڈیا پر ویب سائٹ پر شیخ رشید کے اس جواب کی خوب دھوم مچی ہے اور ان کے مداح اس حاضر دماغی اور حس مزاح پر واری جا رہے ہیں۔