بھارت کے یوم آزادی پر شاہد آفریدی نے ایسا پیغام جاری کردیا کہ سر فرازاحمد اور ویرات کوہلی بھی خوشی سے بھنگڑیں ڈالیں گے

بھارت کے یوم آزادی پر شاہد آفریدی نے ایسا پیغام جاری کردیا کہ سر فرازاحمد اور ...
بھارت کے یوم آزادی پر شاہد آفریدی نے ایسا پیغام جاری کردیا کہ سر فرازاحمد اور ویرات کوہلی بھی خوشی سے بھنگڑیں ڈالیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت سمیت دنیا بھر میں معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد کا پیغام دے دیا اور ساتھ ہی مستقبل میں پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کی بھی امیدیں لگا لیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانیو ں کی بھارتی بھابھی ثانیہ مرزا نے یوم پاکستان کے موقع پر مبارکباد کا پیغام دیا تھا ۔
تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار ہمسائے بھارت کو یوم آزادی مبارک ہو۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں سنجیدگی کے ساتھ امید کرتا ہوں کہ اس سال سے پاکستان اور بھارت دونوں اپنے مسائل حل کرنے کے لیے کام کریں گے تاکہ یہ خطہ بہتر ،پر امن اور خوشحال ہو سکے اور جہاں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مسلسل میچوں کا انعقاد ہو سکے ۔


واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے اپنے کرکٹ بورڈ کو پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سریز کھیلنے سے روک رکھا ہے ا ور اس صورتحال پر دبے دبے الفاظ میں ویرات کوہلی نے بھی پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جبکہ پاکستان کپتان سرفراز احمد بھی بھارت کے ساتھ کرکٹ بحالی کے خواہ ہیں ۔

مزید :

کھیل -