برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کا تاریخ ساز آزادی کارواں اختتام پذیر ہوگیا 

برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کا تاریخ ساز آزادی کارواں اختتام پذیر ہوگیا 
برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کا تاریخ ساز آزادی کارواں اختتام پذیر ہوگیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی کمیونٹی نے میڈیا چینلز کے اشتراک سے چودہ دنوں پر مشتمل آزادی کارواں کا اہتمام کیا جو کامیابی سے ہمکنار ہوگیا ہے ۔ سینئر صحافی اور جشن آزادی کارواں کے سالار مبین رشید نے بتایا کہ کارواں نے چودہ دن میں پانچ ہزار کلومیٹر کا سفرطے کیا ہے جو گلاسگو سے لے کر کارڈ یف تک تیرہ شہروں تک نان سٹاپ جاری رہا ۔اس میں ایک ہزار سے زائد گاڑیوں اور پندرہ ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی تھی ۔اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان اور چاروں قونصل جنرلزنے بھی کارواں میں بھرپور شرکت کی۔لارڈ نذیر احمد، لارڈ قربان حسین، شیڈومنسٹر اور ایم پی افضل خان، شیڈومنسٹر ، ایم پی بیرسٹر عمران حسین، ایم پی یاسمین قریشی، ایم پی فیصل رشید، ایم پی محمد یسین نے کارواں کی کامیابی پر انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ 

مزید :

برطانیہ -