اب تیمور کے ساتھ رہیں گے باڈی گارڈ ، سیف اور کرینہ نے مداح کی کس حرکت کے بعد یہ فیصلہ کیا؟جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ حسینہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان نے اپنے اکلوتے بیٹے تیمور کی حفاظت کے لیے باڈی گارڈ رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، چھوٹے نواب ابھی دو سال کے بھی نہیں ہوئےلیکن شہرت کے معاملہ میں وہ اپنے خاندان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہندوستانی فلموں کی چلبلی اداکارہ کرینہ کپور خود کہہ چکی ہیں کہ تیمور شہرت کے معاملہ میں کسی کو بھی کافی ٹکر دے سکتا ہے، ہر کوئی تیمور کی ایک تصویر لینے کیلئے پرجوش رہتا ہے ،پھر خواہ وہ سکول کے باہر دکھے یا اپنے گھر کے باہر نظر آئے، ایئر پورٹ پر نظر آئے یا اپنی نینی کے ساتھ۔بالی ووڈ لائف کی ایک خبر کے مطابق کرینہ اور سیف تیمور کیلئے ایک باڈی گارڈ رکھنے والے ہیں۔کچھ دنوں پہلے ایک ویڈیو میں ایک مداح کو تیمور کے ساتھ زبردستی سیلفی لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اسی واقعہ کے بعد سیف اور کرینہ تیمور کیلئے باڈی گارڈ رکھنے کے بارے سنجیدگی کے ساتھ سوچ رہے ہیں۔اس سے پہلے بھی کرینہ تیمور کی میڈیا توجہ کو لے کر فکرمندی ظاہر کرچکی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایک ماں کے طور پر وہ یہی چاہتی ہیں کہ تیمور عام زندگی گزارے۔یاد رہے کہ سیف اور کرینہ کی شادی سال 2012 میں ہوئی تھی۔ سال 2016 میں تیمور کی پیدائش ہوئی۔ چھوٹے نواب ابھی دو سال کے بھی نہیں ہوئے ہیں لیکن شہرت کے معاملہ میں وہ اپنے خاندان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔