اداکار علی ظفر کو امریکہ میں پرائڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ مل گیا
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف پاکستانی گلوکار و اداکارعلی ظفر کو لاس اینجلس میں ’پرائیڈ آف پاکستان‘ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔علی ظفر اپنی فلم’طیفا ان ٹربل‘کی تشہیر کے لیے لاس اینجلس میں موجود ہیں۔اداکارکو یہ ایوارڈ گزشتہ روز پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریب ’یونائیٹڈ فور پاکستان انڈی پینڈنس ڈے‘میں دیا گیا۔تقریب میں علی ظفر نے پاکستان کا قومی ترانہ پڑھ کر وہاں موجود20 ہزار سے زائد شرکا کا لہو بھی گرمایا۔