کرپشن الزامات،امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی27اگست کو نیب میں طلب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب لاہور نے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کوطلب کرلیا ہے، علی جہانگیر صدیقی کو 27اگست کو طلب کیا گیاہے ۔
دنیا نیوز کے مطابق امریکی میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کو اس سے قبل 5مارچ کوبھی نیب کی طرف سے طلب کیاگیاتھا ۔ علی جہانگیر صدیقی کے اقدامات کی بدولت قومی خزانے کو اربو ں روپے کے نقصانات پہنچنے کے الزامات ہیں۔علی جہانگیر صدیقی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایسے اقدمات کئے جن کی بدولت قومی خزانے کو 40ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔