فیصل آباد: شوہر نے اولاد نہ ہونے پر بیوی کو قتل کردیا

فیصل آباد: شوہر نے اولاد نہ ہونے پر بیوی کو قتل کردیا
فیصل آباد: شوہر نے اولاد نہ ہونے پر بیوی کو قتل کردیا

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) شوہر نے مبینہ طور پر اولاد نہ ہونے کی پاداش میں اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ پچیس سالہ سدرہ کی موت زہر سے ہوئی۔

بٹالہ کالونی کے علاقے میں شوہر نے بیوی کے کھانے میں مبینہ طور پر زہر ملا دیا جس سے وہ دم توڑ گئی۔ ورثا کے مطابق عمر اور سدرہ ک شادی چار سال قبل ہوئی تھی اور اولاد نہ ہونے کی وجہ سے دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا رہتا تھا۔اس بار بھی شوہر عمر نے جھگڑے کے بعد کھانے میں زہر ملا دیا اور زہریلا کھانے کھانے سے سدرہ کی موت ہو گئی۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

مزید :

جرم و انصاف -