مراکش میں گینگ ریپ کے مجرموں کی بریت کے خلاف عوام سراپا احتجاج
مراکو(این این آئی)مراکش میں ایک15سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے جرم میں قید مجرموں کی بریت اور رہائی کے خلاف ہزاروں افراد نے سڑکوں پراحتجاج کیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق جنوری2017ء کو 20 سے 23 سال کی عمر کے 4 اوباشوں نے 15 سالہ لڑکی کو سیدی موسیٰ نامی علاقے میں لے جا کر جسمانی تشدد کے ساتھ اسے باری باری جنسی تشدد زیاتی کا نشانہ بنایا۔مراکش میں انسانی حقوق اور خواتین کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اجتماعی زیاتی کیس کے مجرموں کی رہائی کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹی اور ہزاروں عام شہریوں نے لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے مجرموں کی رہائی کے خلاف احتجاج شروع کیا ہے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنسی تشدد کیجرم میں ملوث مجرموں کے لیے عبرت ناک سزائیں مقرر کرے تاکہ بچیوں کی عزت وناموس کا تحفظ کیا جا سکے۔