آسٹریلین بیٹسمین عثمان خواجہ نے 7 کلو وزن کم کرلیا

آسٹریلین بیٹسمین عثمان خواجہ نے 7 کلو وزن کم کرلیا
آسٹریلین بیٹسمین عثمان خواجہ نے 7 کلو وزن کم کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(یواین پی )آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے بدقسمت جنوبی افریقی ٹور کے بعد مڈل آرڈر بیٹسمین عثمان خواجہ نے سات کلو وزن کم کر لیا ہے اور وہ خود کو پہلے سے زیادہ فٹ اور توانا محسوس کر رہے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 33 ٹیسٹ میچوں کے تجربہ کار 31 سالہ بیٹسمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران انہیں وزن میں کمی کیلئے شدید مشکلات درپیش رہیں خاص کر گھٹنے کے آپریشن سے واپسی کے بعد لیکن ان کی حالیہ سخت محنت کارآمد ثابت ہوئی اور اب وہ خود کو کیریئر کے دوران سب سے زیادہ فٹ محسوس کر رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -