دپیکا ،رنویر کی شادی میں صرف 30مہمان شریک ہوں گے 

دپیکا ،رنویر کی شادی میں صرف 30مہمان شریک ہوں گے 
دپیکا ،رنویر کی شادی میں صرف 30مہمان شریک ہوں گے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(یواین پی)داکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون 20 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام ’’لیک کومو‘‘ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔ 
میڈیا ذرائع کے مطابق اٹلی دپیکا اور رنویر دونوں کی پسندیدہ جگہوں میں سے ایک ہے۔رنویراور دپیکا کی شادی کی خبر سن کربھارتی اداکار کبیر بیدی نے دونوں کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹ کیاکہ ’’اٹلی جیسے خوبصورت مقام پر یہ شاندار جشن ہوگا، اس کیساتھ ہی انہوں نے دونوں کو زندگی بھر خوش رہنے کی دعا دی۔رپورٹ کے مطابق کہا جارہا ہے کہ شادی کی تقریب میں دونوں کے خاندان اور قریبی دوستوں سمیت صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیا جائیگا جبکہ شادی کی تقریب بھی زیادہ بڑے پیمانے پر منعقد نہیں کی جائیگی تاہم دونوں کی شادی کی استقبالیہ تقریب بھارت میں نہایت شاندار طریقے سے منعقد کی جائیگی۔

مزید :

تفریح -